نئی دہلی ،30؍مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مرکز ی ثانوی تعلیمی بورڈ(سی بی ایس) 12 ویں کلاس (ریاضی) اور 12 ویں کے (معاشیات) سوال نامے لیک ہونے کے بعد اور پھر امتحان رد ہونے کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔سی بی اسی ای پیپر لیک معاملہ میں مرکزی حکومت چاروں جانب سے گھرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا نے مودی حکومت سے پانچ سوال پوچھے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اس معاملہ کو ختم کرنے کے لئے آپریشن کور اپ چلا رہی ہے۔سی بی ای نے 12ویں کلاس کے معاشیات اور 10ویں کلاس کے ریاضی کا پیپر دوبارہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔12وی درجہ کا امتحان منگل کو ہوا تھا جب کہ10ویں کلاس ریاضی کا امتحان بدھ کو ہوا تھا۔پیپر لیک معاملے کو لیکر راہل گاندھی نے آج پھر سے پی ایم مودی پر نشانہ سادھا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ بچوں کا غصہ دور کرنے کیلئے انہوں نے ایگزام وارئر بک لکھی ۔اب ان کی اگلی کتاب ہعگی ایگزام وارئر ۔2 جو پیپر لیک کے بعد پریشان طلبا اور اہل خانہ کو تناؤ سے مکت رہنے کے ٹپس دے گی۔